سری نگر، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں انتہا پسندوں نے کل دیر رات سینٹرل ریزرو پولیس دستے (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کے روز ا س بات کی اطلاع دی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے نائرہ گاؤں میں اپنے گھر چھٹیاں منانے آئے سی آر پی ایف جوان نصیر احمد راٹھور پرانتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ شدید زخمی حالت میں نصیر احمد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔نصیر احمد راٹھور سی آر پی ایف کی 183 ویں بٹالین کے جوان تھے اور سری نگر کنٹرول روم (پی سی آر) میں تعینات تھے ۔ نصیر احمد خان کے لواحقین میں بیوی اور ایک 3 سالہ بیٹا ہے ۔