حیدرآباد 21فروری (یواین آئی ) پلوامہ حملہ کے خلاف اے پی کے مختلف مقامات پر مومی شمعوں کی ریلیاں نکالی گئیں۔گنٹور میں اسٹیٹ پٹرول ڈیلرس کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور اس حملہ کی شدیدمذمت کی گئی۔اس موقع پر شرکانے الزام لگایا کہ پاکستان دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرر ہا ہے اس کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔مشرقی گوداوری کے کاکناڈ ا میں بھی ایسی ہی ریلی نکالی گئی۔وشاکھاپٹنم میں شمالی ہند کے فلم اداکاروں اور ہدایت کاروں کی تنظیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں اداکاروں نے حصہ لیااور پاکستان کی اس حرکت کی مذمت کی۔انہوں نے اس حملہ میں ہلاک افراد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اسی طرح کی ریلی ضلع کڑپہ میں بھی نکالی گئی جس میں طلبہ اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور انسانی زنجیر بنائی گئی۔اس موقع پر احتجاجیوں نے دہشت گردی مخالف نعرے بازی کی۔