سرینگر / نئی دہلی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پلوامہ حملے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ فورس ہیڈ کوارٹر س سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔ سرکاری طور پر اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پلوامہ میں ہوئے حملے میںہمارے 40 جوا ن شہید ہوئے ہیں۔ 38 کی شناخت ہوچکی ہے اور مزید دو کے ڈی این اے معائنے کئے جارہے ہیں۔