نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کو پلوامہ میں سی آر پی ایف پر دہشت گردانہ حملہ میں جیش محمد کے ملوث ہونے کی مخصوص تفصیلات پر مبنی دستاویز حوالے کئے جس میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے ممنوعہ دہشت گرد گروپس کے کیمپوں کی موجودگی کا ثبوت بھی ہے۔ یہ دستاویز یہاں پاکستان کے کارگذار ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو وزارت امورخارجہ نے طلب کرکے حوالہ کیا۔ ہندوستان نے کل ہی جیش محمد کیخلاف انسدادی کارروائی کی تھی۔