پلم راجو کے خلاف وائی ایس آر کانگریس کی شکایت

حیدرآباد 6 مئی (پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس نے آج ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سے شکایت کی ہے کہ کاکیناڈا لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار مرکزی وزیر ایم ایم پلم راجو ایک سرکاری دواخانہ میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ انتخابی مہم کے لئے وقت ختم ہوچکا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کوآرڈی نیٹر پی این وی پرساد نے سی ای او کو شکایت روانہ کرتے ہوئے پلم راجو نے صبح 11 بجکر 30 منٹ کو انتخابی مہم چلائی ہے۔