نئی دہلی ۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج پلس پولیو پروگرام برائے 2018ء کا آغاز کرتے ہوئے یہاں راشٹرپتی بھون میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو خوراک پلائی ۔ مرکزی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے قومی یوم ٹیکہ اندازی جو کل منایا جارہا ہے ، اس موقع پر بچوں کو پولیو ڈراپس دیئے ۔ پانچ سال سے کم عمر زائد از 17 کروڑ بچوں کو حکومت ہند کی اس مہم کے تحت کل ملک بھر میں پولیو ڈراپس دیئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پوری آبادی کو مدافعتی نظام کے معاملے میں مضبوط بنانا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ تمام قسم کے ویکسن ہمارے ملک کے ہر بچے تک پہونچنا ضروری ہے ۔