نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوم آزادی سے قبل مرکز نے شہریوں پر زور دیا ہیکہ پلاسٹک کے بنے ہوئے قومی پرچم استعمال نہ کئے جائیں اور ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ اس باوقار موقع پر قومی پرچم کو امیدوں اور عوام کی آرزوؤں کی علامت بنائیں۔ انہیں پلاسٹک کے پرچم استعمال کرکے دہشت زدہ نہ کریں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ بعض اہم مواقع پر پلاسٹک کے قومی پرچم کاغذ کے قومی پرچموں کی جگہ استعمال کرنے کی اسے اطلاع ملی ہے۔