اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے آرمی اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور 141 افراد کے ہلاک ہوجانے کے تناظر میں بین الاقوامی پروازیں پشاور کیلئے اُڑان بھرنے سے گریز کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی امارات ایرلائنز نے پشاور کیلئے اپنی پروازوں کو مسدود کرنے کا اعلان کیا جس سے اب یہ اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ دیگر ایرلائینز کمپنیاں بھی امارات ایرلائنز کی تقلید کرسکتی ہیں۔ دریں اثناء امارات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بات اب توثیق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر ہم پشاور کیلئے اپنی اُڑانیں مسدود کررہے ہیں جس کا اطلاق 16 ڈسمبر سے ہوچکا ہے اور جو تاحکام ثانی جاری رہیگا۔