اسلام آباد ۔ 14 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خطہ میں 6.6 شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے لوگ دہشت زدہ ہوگئے جس کا مبدا افغانستان کا ہندوکش کوہستانی علاقہ تھا جس کا اخر خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالخلافہ پشاور اور دیگر قریبی علاقوں میں محسوس کیا گیا ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ من شیرا ، چترال، باجور اور منگورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔