پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے ملازم کو گولی مار دی گئی

اسلام آباد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے ایک ملازم کو کل نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے صوبہ خیبر پختونوا کے دارالحکومت میں بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو اس واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی قونصل خانہ کا یہ ملازم 30 سالہ پاکستانی شہری تھا، جس کا نام فیصل سعید بتایا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مقتول امریکی قونصل خانے کا سابق ملازم تھا جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے اس قتل کی تصدیق کی اور کہا کہ فیصل سعید پشاور میں قونصل خانہ کا برسرخدمت ملازم تھا۔