پشاور میں افغان گلوکارہ کا قتل

پشاور19 جون (سیاست ڈاٹ کام) گلبرگ پشاور میں افغان گلوکارہ گل ناز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں گذشتہ شب مسلح افراد نے افغان گلوکارہ گل ناز عرف مسکان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گل ناز شدید زخمی ہو گئیں، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے گلوکارہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ گل ناز کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایس پی کینٹ اور دیگر پولیس حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لئے ہیں۔