پشاور قتل عام کی چین نے شدید مذمت کی

بیجنگ ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) چین نے پاکستان کے شہر پشاور میں ایک ملٹری اسکول پر کئے گئے طالبان حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 141 افراد بشمول 133 طلباء بھی شامل ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان قین کانگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے اور وہ اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چین کی عوام کی جانب سے بھی مہلوکین کے ارکان خاندان کو اظہارتعزیت کرتا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ چین ہر نوعیت کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا رہا ہے اور وہ پاکستان کی ان کوششوں کی ستائش کرتا ہے جو دہشت گردی کے صفائے کیلئے پاکستان نے جاری رکھی ہیں تاکہ عوامی زندگیوں کا تحفظ اور ملک کو مستحکم رکھا جاسکے ۔