پشاور سانحہ پر ہمارا دل غمزدہ القاعدہ کا بیان

پشاور۔ /21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)القاعدہ کی علاقائی شاخ نے آج کہا کہ پاکستان کے اسکول میں طالبان قتل عام پر ہمارا دل بے حد غم زدہ ہے ۔ دہشت گردوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صرف سکیورٹی فورسیس کو ہی نشانہ بنائیں ۔ القاعدہ جنوبی ایشیاء کے ترجمان اسامہ محمود نے 4 صفحات پر مشتمل بیان ای میل کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جرائم اور مظالم کی فہرست یقیناً اپنی حدوں کو پار کرچکی ہیں ۔ وہ امریکہ کی غلامی اور مسلمانوں کی نسل کشی کے معاملے میں سب سے آگے ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انتقامی کارروائی کے طور پر مظلوم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ کے دشمن امریکہ اور اس کے پٹھو حکمراں اور غلام فوج کے خلاف بندوق اٹھائی ہے ۔ ہمیں بچوں ، خواتین اور ہمارے مسلم بھائیوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہئیے ۔