پشاور حملہ کے بعد پاکستانی دارالحکومت میں عمران کا احتجاج ختم

اسلام آبا د۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اپوزیشن لیڈر عمران خان نے گذشتہ سال کے چناؤ میں مبینہ رگنگ کے خلاف دارالحکومت میں زائد از 4 ماہ سے جاری اپنا احتجاج آج ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر حکومت کی توجہ مرکوز کرانے میں مدد کے خواہاں ہے جبکہ کل ہی پشاور میں حملہ ہوا جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے۔