پشاور حملہ : جنرل راحیل شریف افغانستان روانہ

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف آج فوری طورپر افغانستان کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ اُن طالبان کے خلاف سختی کارروائی کے خواہاں ہیں جو پشاور میں اسکول حملے کے بعد مبینہ طورپر افغانستان میں روپوش ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ عسکریت پسندی کے موضوع پر ہوئی بات چیت کے بعد ہی راحیل شریف ہنگامی طورپر افغانستان کے لئے روانہ ہوئے جس کی نواز شریف اور پاکستانی افواج نے بھی توثیق کی ۔