پشاور۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت 131 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا جبکہ پولیس کی کیوک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس نے بھی مقامی پولیس کو تعاون فراہم کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 131 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں 14 افغان باشندے اور قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹو کا لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کا اعلان
راولپنڈی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راولپنڈی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی مہم لیاقت باغ سے چلانے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے علاقے لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ انہوں نے اس لئے کیا کہ ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے 2008ء میں انتخابی مہم کے دوران لیاقت باغ میں دہشتگردی کے ہاتھوں شہید کی گئیں تھیں۔