حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) شوہر سے زبردستی علحدہ کرنا ایک خاتون کیلئے موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میاںپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ بھوانی جو میاں پور علاقہ کے ساکن شخص بھیمایا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے چند روز قبل اپنی پسند سے گھر سے فرار ہوکر شادی کرلی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد والدین نے زبردستی شوہر سے علحدہ کرتے ہوئے اس لڑکی کو اپنے گھر واپس لالیا تھا اور اس بات سے لڑکی شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس میاں پور مصروف تحقیقات ہے ۔
حصول رینک میں ناکامی پر
دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) رینک حاصل کرنے میں مسلسل دوسری مرتبہ ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتیایا جاتا ہے کہ 19 سالہ اشوینی جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن چندریا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کی خواہش میڈیسن میں رینک حاصل کرنے کی تھی اور دو مرتبہ اس نے ایمسٹ لکھا اور رینک اس کی توقع کے مطابق حاصل نہیں ہوا اور ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اشوینی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔