پسماندہ طبقہ سے تعلق کی بنا پر نشانہ بنایا گیا : چھگن بھوجبل

ممبئی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل نے آج الزام عائد کیا کہ انہیں مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت اس لئے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ لوگ ان سے معاملات نمٹانا چاہتے ہیں۔ بھوجبل کے بھانجے سمیر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کل منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ امریکہ سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھوجبل نے الزام عائد کیا کہ انہیں بی جے پی حکومت اس لئے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ او بی سی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ ان کو سبق بھی سکھانا چاہتے ہیں ۔