حیدرآباد ۔ 20۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ذات پات کی بنیاد پر قائم کئی تنظیمیں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں اپنے مطالبات کی شمولیت کیلئے ٹی آر ایس سے رجوع ہوئے ہیں ان تنظیموں کے قائدین نے ٹی آر ایس منشور کمیٹی کے صدرنشین کے کیشوراو سے ملاقات کی اور اپنے مطالبے پیش کئے ۔ انتہائی پسماندگی کی حالت میں زندگی گذارنے والے طبقات کو تاڑی تاسندوں کی طرح پنشن دینے ، طبی سہولتیں مہیا کرنے اور کنسٹرکشن ورکرز کو دس لاکھ روپئے انشورنس کور فراہم کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی ۔