جیلاون ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ پسماندگی کا شکار مسلمانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا وقت کا تقاضۃ ہے ۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو اقتدار ملتا ہے تو دلتوں کی طرح مسلمانوں کو بھی تحفظات دئیے جائیں گے ۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ مسلمانوں کو ترقی کے اصل دھارے میں شامل کر کے ان کی بہبودی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اگر ملک کو ترقی دینا ہے تو مسلمانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہوگا ۔ اگر مرکز میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہوگی تو ان کی حکومت غریب اور سب سے زیادہ پسماندہ مسلمانوں کو تحفظات دئیے جائیں گے ۔