پری میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تنقیح و توثیق کا کام مکمل

حیدرآباد 16 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) حکومت ہند کی پری میٹرک کاسلرشپ برائے سال 2014 – 15 کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ 20 ستمبر 2014 کو ختم ہوگئی تھی ۔ اب داخل کردہ درخواستوں کی تنقیح اور توثیق کا کام 14 اکٹوبر 2014 کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اے پی اسٹیٹ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ایک اعلامیہ میں نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر نے یہ بات بتائی گئی ۔