پریڈ گراونڈ پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جائیں ‘ غدر

حیدرآباد 5 نومبر ( این ایس ایس ) انقلابی گلوکار غدر نے ریاست میں پیدا ہوئے حالات پر ایک ڈرامہ تحریر کیا ہے ۔ یہ ڈرامہ آج ٹی ایم اے ایس ایس کے اجلاس میں پیش کیا گیا جو سکندرآباد میں منعقد ہوا تھا ۔ غدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نیا سیکریٹریٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہے حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ فوجی علاقہ ہے اور یہاں اراضی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کنٹونمنٹ علاقہ میں سیکریٹریٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے تو اسے عوام کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ پچلا پلی سندریا جیسی شخصیتیں کنٹونمنٹ میں رہی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بائسن پولو گراونڈ ( پریڈ گراونڈ ) پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرے اور انہیں دلتوں اور بہوجنوں کے سپرد کیا جائے ۔