سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں ہر بار کچھ نہ کچھ خبریں آتی رہتی ہیں کہا جارہا تھا کہ بھنسالی پدماوت کے بعد مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنانے والے ہیں۔ خبر تھی کہ وہ ساحر کے کردار میں عرفان خان کو لیں گے بعد میں کہا گیا کہ اس کردار کے لئے انہوں نے شاہ رخ خان سے بھی بات کی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ اب وہ ایک اور اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں جس کا ٹائٹل گنگو بائی کوٹھے والی رکھا گیا ہے اس کے مرکزی کردار کے لئے انہوں نے پرینکا چوپڑہ سے بات کی لیکن پرینکا جو سلمان خان اسٹار بھارت چھوڑ کر کریس پر اٹھ کے ساتھ ہالی ووڈ فلم کاوبوائے نینجاوکنگ کررہی ہیں۔ بھنسالی کی گنگو بائی کوٹھے والی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
’’داٹال مین‘‘ میں امیتابھ ساوتھ اسٹار سوریہ کے ساتھ
لگتا ہے امیتابھ بچن اب علاقائی فلموں میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ رجنی کانت کے بعد جہاں وہ ساوتھ سوپر اسٹار چرنجیوی کی ایک میگا بجٹ فلم کررہے ہیں وہیں خبر ہے کہ اب انہوں نے تمل اسٹار سوریہ کے ساتھ بھی ایک فلم سائن کرلی ہے جو ’’داٹال مین‘‘ کے ٹائٹل سے بنائی جائے گی جسے تھا تمل وانن ڈائرکٹ کریں گے۔ یہ فلم کئی زبانوں میں یکساں بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا بھی جلد ہی آغاز ہونے والا ہے۔