لاس اینجلس ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے آج ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور ہالی ووڈ کی نامور حسیناؤں انجلینا جولی، ایماواٹسن، بلیک لیولی اور مشیل اوباما کو شکست دے کر دنیا کی دوسری سب سے زیادہ خوبصورت خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ لاس اینجلس کی ’’بزنیٹ‘‘ نامی سوشیل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے پول منعقد کیا گیا تھا جہاں اول نمبر پر پاپ سنگر بیانس رہیں اور دوسرا مقام پرینکا چوپڑہ نے حاصل کیا۔ 34 سالہ پرینکا نے اس موقع پر ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنے مداحوں کو ان کے حق میں ووٹ دینے پر اظہارتشکر کیا۔