پرینکا چوپڑہ بنا خان اسٹارس کے بھی کامیاب

بالی ووڈ کی اہم اداکاراؤں میں سے صرف پرینکا چوپڑہ ایسی اکلوتی ایکٹریس ہیں جنہوں نے پچھلے کافی عرصہ سے خان اسٹارس کے ساتھ کام نہ کرنے کے باوجود زبردست کامیابی حاصل کی ہے ساتھ میں آنے والے وقت میں بھی ابھی تک ان کے پاس ایسی کوئی فلم نہیں ہے جس میں ان کے مقابل کوئی خان اسٹار ہو کسی کے بھی ذہن میں یہ سوال پیدا ہوسکتا ہے کہ کیا پرینکا مستقبل میں کسی خان اسٹار کے ساتھ کوئی فلم کرنے جارہی ہیں ۔ پرینکا کہتی ہیں دیکھئے مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں میں وہ فلمیں کرتی ہوں جن کا آفر میرے پاس آتا ہے میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ پچھلے کچھ برس کے دوران مجھے کچھ اچھی فلمیں ملی ہیں پرینکا کے ذہن میں خان اسٹار سے متعلق کافی عزت ہے وہ کہتی ہیں میں کافی خوش قسمت ہوں کہ مجھے اُن میں سے کچھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہا کہ میں پھر سے خان اسٹارس کے ساتھ کام کرنا پسند کرونگی ۔