ممبئی 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ پریانکا چوپڑا ہوائی میں شادی کر سکتی ہیں۔پرینکا نے نک جونس کے ساتھ سگائی کی ہے ۔ اس کے بعد سے مداح ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں۔ خبر ہے کہ پرینکا اورنک ہوائی میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی عام طریقے سے ہو اور بے وجہ کی سرخیوں سے دور رہیں۔