نئی دہلی : اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پرینکاگاندھی ریاست کے جنرل سکریٹری بننے کے بعد پارٹی کے صدر دفتر پر ایک پوسٹر آویزاں کیاگیا ۔ جس پر پرینکا گاندھی او رراہل گاندھی کی تصویر کے ساتھ ساتھ ان کی دادی او رسابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بھی تصویر ہے ۔ اور اس پر انگریزی میں لکھا ہے کہ ’’ اندرا از بیک ‘‘ یعنی اندر ا واپس آگئیں ۔
الو میاں نامی ایک شخص کا تعلق گاندھی خاندان کے ساتھ برسوں پرانہ ہے ۔ پرینکا گاندھی کے سیاست میں شمولیت سے بہت ہی خوش ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی واپس آگئیں بھارت کی راجنیتی میں ۔مسٹر الو میاں اس موقع پر عوام میں مٹھائی تقسیم کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پرینکا گاندھی بالکل اپنی دادی اندرا گاندھی کا طرح دکھتی ہیں ۔ ان کے چہرہ کی شباہت ، جسمانی وجاہت ،اخلاق اور آواز بالکل اندرا جی کا آئینہ ہے ۔
پرینکا گاندھی کے سیاست میں شمولیت سے پارٹی کارکنو ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ملک بھر میں کئی مقامات پارٹی کارکن ناچتے گاتے ، اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کرتے دکھا ئی دئے ۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی کو مشرقی اترپردیش کی جنرل سکریٹری مقرر کیاگیا ہے۔ بعد ازاں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کا سیاسی منظر نامہ بدلنے میں نوجوانو ں کا اہم کرادار ہوگا۔
INC COMMUNIQUE
Appointment of General Secretaries for All India Congress Committee. pic.twitter.com/zHENwt6Ckh
— INC Sandesh (@INCSandesh) January 23, 2019
Congress workers celebrate in Raebareli after #PriyankaGandhiVadra was appointed the party's General Secretary for Eastern Uttar Pradesh pic.twitter.com/8SkLBHjhpK
— ANI UP (@ANINewsUP) January 23, 2019
Delhi: Congress party workers celebrate outside party headquarters after #PriyankaGandhiVadra was appointed party's General Secretary for Eastern Uttar Pradesh today. pic.twitter.com/2bpSYgfP2O
— ANI (@ANI) January 23, 2019