پریم لتا ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اقلیتی کارپوریشن کی خدمات محکمہ مال کو واپس

حیدرآباد ۔ 29۔اگست (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی اگزیکیٹیو ڈائرکٹر رنگا ریڈی شریمتی آر پریم لتا کی خدمات محکمہ مال کو واپس کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود نے آج احکامات جاری کئے ۔ شریمتی آر پریم لتا جو بااعتبار عہدہ تحصیلدار ہیں، انہیں رنگا ریڈی ضلع میں اقلیتی فینانس کار پوریشن کا اگزیکیٹیو ڈائرکٹر مقرر کیا گیا تھا ۔ کارپوریشن نے 12 اگست کو حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پریم لتا کی خدمات کو واپس کردیا اور انہیں سکریٹری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ۔ سکریٹری نے پریم لتا تحصیلدار کی خدمات کو فوری اثر کے کے ساتھ محکمہ مال واپس کردیا ۔