احمدآباد 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کے مشہور اداکار اور مشرقی احمدآباد سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار پریش راول کو گجرات میں لوک سبھا انتخابات کا مقابلہ کرنے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ دولتمند امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ان کی دولت 79.40 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اِن کے بعد ان کی پارٹی کے رفیق سی آر پاٹل کا نمبر ہے۔ پریش راول نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت حلف نامہ میں بتایا کہ اِن کی اہلیہ سوروپ اور دو فرزندان انیرودھ اور آدتیہ کے بشمول خاندان کی جملہ دولت 79.40 کروڑ روپئے ہے۔