پریشان حال کسان عدالت سے رجوع

ممبئی ۔ 19 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کسانوں کے ایک گروپ بہتر اُجرت اور دیگر مسائل کیلئے اپنی جدوجہد کو سپریم کورٹ تک پہونچا چکا ہے جہاں اُس نے دستور کے ایک آرٹیکل کے جواز کو چیلنج کرنے والی پٹیشن داخل کی جس کے بارے میں اُس کا دعویٰ ہے کہ وہ کاشتکاروں کے خلاف ہے ۔ کسان پُتر آندولن جو مہاراشٹرا میں کسانوں کے جہدکار امرحبیب کی شروع کردہ تحریک ہے ، اُس نے یہ عرضی فاضل عدالت میں 21 مارچ کو داخل کی تھی اورمخالف کسان آرٹیکل 31B کو منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے ۔