پریس اکیڈیمی آف تلنگانہ کا ٹریننگ پروگرام

حیدرآباد 5 نومبر (پریس نوٹ) لوک آیوکت کی ہدایت کی بنیاد پر کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تلنگانہ نے پریس اکیڈیمی آف تلنگانہ کو ہدایت دی کہ اسٹیٹ آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ، صدور محکمہ جات، سکریٹریٹ ڈپارٹمنٹس، عوامی شعبہ کے اداروں، تعلیمی اداروں وغیرہ کے تمام کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنس پروفیشنس کو ماس کمیونکیشن، پبلک ریلیشنس میں ان سرویس ٹریننگ فراہم کی جائے۔ ایڈیٹر، پبلک ریلیشنس وائس، ڈاکٹر سی وی نرسمہا ریڈی نے ایک بیان میں تمام کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنس پروفیشنل اداروں اور پریکٹیشنرس سے ٹریننگ کی اس سہولت سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ معلومات کیلئے 09246548901 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔