پریزن ہیڈکوارٹرس کی نئی عمارت کا وزیرداخلہ آج افتتاح کرینگے

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ کے محکمہ محابس کی نئی پریزن ہیڈکوارٹرس بلڈنگ کا وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی 27 نومبر کو 10.45 بجے دن افتتاح کریں گے۔ اس تقریب کی صدارت ونے کمار سنگھ، ڈائرکٹر جنرل آف پریزنس اینڈ کریکشنل سرویسیس حکومت تلنگانہ کریں گے۔ اس پریزنس ہیڈکوارٹرس کو ملک میں بہترین پریزن ہیڈکوارٹرس بلڈنگ کا امتیازی مقام حاصل ہے۔ یہ ایک تین منزلہ عمارت ہے اور اس کا تعمیری رقبہ 36,000 مربع فٹ ہے۔ اس 5.60 کروڑ روپئے مصارف سے دو سال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے لئے بجٹ 13 ویں فینانس کمیشن کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ اس عمارت کی بہت ضرورت تھی کیونکہ ڈائرکٹر جنرل آف پریزنس کا اپنا خود کا دفتر نہیں ہے۔