پریتی زنٹا کیس :عینی شاہدین کا گریز

ممبئی 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے صنعتکار نیس واڈیہ کے خلاف جو مقدمہ درج کرایا ہے اس میں صنعتکار نے عینی شاہدین کے طور پر دو افراد کا نام لیا لیکن وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جب ان دونوں سے ربط قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیس واڈیہ نے ہمارا نام نہیں لیا ہے اور پولیس غلط افراد سے ربط قائم کررہی ہے۔