ممبئی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹریس پریتی زنٹا جنہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا پر ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پریتی زنٹا اتوار کے روز اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ یاد رہے کہ 12 جون کو 39 سالہ اداکارہ نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی کہ 30 مئی کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کنگس الیون پنجاب اور چینائی سوپر کنگس کے درمیان آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران 44 سالہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ صنعتکار نیس واڈیا نے پریتی زنٹا کے الزام کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا جبکہ زنٹا کے وکیل کے مطابق اس کی موکلہ فی الحال لاس اینجلس میں ہے۔
ہندی مسلط کرنے منصوبہ نہیں وینکیا نائیڈو
بنگلور، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوشل میڈیا میں ہندی کے فروغ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کے دو سرکلرز سے پیدا شدہ بڑے تنازعہ کے پس منظر میں مرکزی وزیر دیہی ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ہندی کو کسی پر بھی مسلط نہیں کیا جارہا ہے ۔ نائیڈو نے جو وزیر پارلیمانی امور بھی ہیں، یہاں میڈیا کو بتایا کہ ہندی کو لاگو کا ’’غلط پروپگنڈہ‘‘ جاری ہے۔