پریتازنٹا امریکہ سے واپس ‘ دو دن میں پولیس کو بیان

ممبئی۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور صنعت کار نس واڈیا پر برسرعام اس کی عزت نفس مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ آج امریکہ سے ممبئی واپس آگئیں۔ امکان ہے کہ وہ اپنا بیان آئندہ دو دن میں پولیس میں درج کروادیں گی ۔ 39سالہ اداکارہ واڈیا کے خلاف 12جون کو ایف آئی آر درج کروانے کے فوری بعد ہندوستان سے روانہ ہوگئی تھیں وہ آج دوپہر چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں ۔ انہوں نے منتظر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ۔ ڈی سی پی رویندر سشوے نے جو تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں کہا کہ وہ ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ ان کا بیان جلد ہی درج کیا جائے گا ۔