پرگیہ ٹھاکر کو طبی معائنہ کیلئے اندور لایا جائے گا

بھوپال۔/6فروری، ( سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جو آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی کے قتل کی ایک اہم ملزمہ ہے، کو PET اسکان کیلئے جلد ہی اندرو لے جایا جائے گا جو پرگیہ کو لاحق کینسر کی بیماری کے علاج کا ایک حصہ ہے۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو گذشتہ سال کینسر سے متاثر بتایا گیا تھا جس کے بعد وہ پنڈت خوشی لال ایورویدا ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔ اس کے بعد منگل کے روز پرگیہ کو مختصر مدت کیلئے جواہر لال نہرو کیر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا کیونکہ اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ دریں اثناء پرگیہ کے ایک رشتہ دار بھگوان جھا نے بتایا کہ پرگیہ کو دوبارہ پنڈت خوشی لال آیورویدا ہاسپٹل لایا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ پریگیہ کو 2008ء میں مالیگاؤں میں ہوئے بم دھماکے معاملہ میں ملوث پائے جانے پر مہاراشٹرا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔