جبل پور، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پرگیا سنگھ ٹھاکر کو فطرتا مجرم قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ چھتیس گڑھ میں چاقو زنی کیا کرتی تھیں۔مسٹر بگھیل نے آج یہاںنامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الزام لگایا کہ پرگیا سنگھ ٹھاکر سال 2002۔2001 کے دوران چھتیس گڑھ میں تھیں۔ وہ وہاں چاقو زنی کیا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں ہوئے سیمی فائنل میچ (اسمبلی انتخابات) میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔