پرگتی میدان کی تزئین کا مقدمہ ، دھوکہ دہی پر سی بی آئی نے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا

نئی دہلی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے مبینہ 2150 کروڑ روپئے کی بدعنوانی کے الزام میں جو آئی آئی سی او عمارت پرگتی میدان نئی دہلی کی تزئین کے سلسلہ میں کی گئی ہے جس میں این بی سی سی کے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر انوپ متل کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے بموجب سنجے کلکرنی، مینجنگ ڈائرکٹر عمارات اور دلال رشپ اگروال متوطن غازی آباد کو اس بدعنوانی کے مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس طرح گرفتار افراد کی جملہ تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے بموجب سی بی آئی نے متل، کلکرنی، اگروال، سرکاری ملازم پردیپ مشرا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رشوت کی رقم آکاش دیپ چوہان نے 22 ڈسمبر کو منتقل کی تھی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اہم اراضی واقع پرگتی میدان کی تزئین کا ٹھیکہ شاپور جی فالونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور شاپورجی قطر ڈبلیو ایل ایل کو 2149.93 کروڑ روپئے این بی سی سی کی جانب سے دیا گیا تھا جو ممبئی کے کیپاسائٹ اسٹرکچرس کی شاخ ہے اور کوشش کررہی تھی کہ شاپورجی فالونجی کی کمپنی کو ایک آف اچھا ضمنی ٹھیکہ دیا جائے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہیکہ اگروال نے پردیپ کمار مشرا سے جو ایک سرکاری ملازم ہے اس سلسلہ میں ملاقات کی تھی۔