پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے ساکشرا بھارت کوآرڈینیٹرس کی کوشش

حیدرآباد ۔ 23اپریل ( این ایس ایس ) تلنگاہ ساکشرا بھارت کے ویہی اور منڈل کوآرڈینیٹرس نے ریاستی حکومت سے اپنے مسائل کی یکسوئی کا مطلبہ کرتے ہوئے آج یہاں چیف منسٹر کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی ۔ تلنگانہ ریاستی ساکشرا بھارت کوآرڈینیٹرس اسوسی ایشن کے صدر رمیش اور سکریٹری سریش ‘ مرکز اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے سبب کوآرڈینیٹرس کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 17,561 کوآرڈینیٹرس ہیں‘ منڈل کوآرڈینیٹرس کو ماہانہ 6000 روپئے اور دیہی کوآرڈینیٹرس کو 2000 روپئے ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے منڈل کوآرڈینیٹرس کی تنخواہ 35000 روپئے اور ویلیج کوآرڈینیٹرس کی تنخواہ 15000روپئے ماہانہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔