پرگتی بھون میں آج کے سی آر کا قائدین کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) مابعد لوک سبھا انتخابی نتائج کی حکمت عملی پر تبادلہ کرنے اور مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے رائے شماری کے دن 23 مئی کو اپنی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون میں ٹی آر ایس کے سینئر قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ چونکہ بیشتر اگزٹ پولس میں بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے حکومت تشکیل پانے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر کو یقین تھا کانگریس اور بی جے پی کو تشکیل حکومت کیلئے اکثریت حاصل نہیں ہوگی تشکیل حکومت کیلئے علاقائی جماعتوں کا اہم رول ہوگا ۔

ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کی نشست کے لیے اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے ایم ایل اے کوٹہ کے کونسل کی ایک نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ ٹی آر ایس کے ایم ایل سی ایم ہنمنت راو نے اسمبلی حلقہ ملکاجگری سے کامیاب ہونے کے بعد کونسل کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں اس اعلامیہ کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مئی ہے ۔ 29 مئی کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 31 مئی تک پرچہ نامزدگی سے دستبرداری اختیار کی جاسکتی ہے ۔