شمس آباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی تلگو دیشم راجندر نگر مسٹر پرکاش گوڑ نے مائیلاردیوپلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بابل ریڈی نگر میں دس لاکھ روپئے کے ذریعہ یوتھ بلڈنگ ، پرگتی کالونی میں سی سی روڈ اور ڈرینج ، وجئے کالونی میں خواتین بلڈنگ ، مارکنڈیا کالونی میں دس لاکھ روپئے فی کس سے خواتین بلڈنگ اور سائی بابا نگر میں ایس ڈبلیو جی پائپ لائن کا سنگ بنیاد پرکاش گوڑ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ اس موقع پر ٹی پرکاش گوڑ نے کہا کہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں مسلسل ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر میلار دیوپلی کارپوریٹر ٹی پریم داس گوڑ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔۔