پرکاشم اور نیلور اضلاع میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے اضلاع پرکاشم اور نیلور میں 5 ڈسمبر کو شدید بارش کا امکان ہے ۔ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر 4 تا 5 ڈسمبر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ رائلسیما میں بھی 5 ڈسمبر کو ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے ۔ تلنگنہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک ہوسکتا ہے اور مذکورہ بالا ایام میں استثنی ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری سلسئیس محبوب نگر میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ اقل ترین 8 ڈگری سلسئیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 31 ڈگری اور اقل ترین 15 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔