پرچہ نامزدگی کا استرداد ،تیج بہادر عدالت سے رجوع

بی جے پی پر آمرانہ اقدامات اختیار کرنے کا الزام
نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطرف شدہ بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر یادو الیکشن کمیشن کے وارناسی سے ان کی امیدواروں کو منسوخ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع ہوسکتا ہے۔ وارناسی سے وزیراعظم نریندر مودی الیکشن لڑرہے ہیں۔ یادو کو 2017 ء میں فوجیوں کو ناقص غذا کی سربراہی کی آن لائن شکایت کے بعد بی ایس ایف سے برطرف کردیا گیا تھا۔ سماج وادی پارٹی نے وارناسی سے یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ یادو نے عدالت میں داخل کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو امتیازی اور غیر معقول قرار دیا اور عدالت سے درخواست کی کہ اس فیصلے کو فوری پس پشت ڈال دیا جائے۔