پھول بنی اڈیشہ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ضلع نظم و نسق نے وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ کے کل دورہ کھنڈمال پر پابندی عائد کی ہے ۔ اڈیشہ کے اس حساس ٹاون میں گڑ بڑ کے اندیشے کے تحت توگاڑیہ کے دورہ پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ وی ایچ پی کل یہاں گولڈن جوبلی تقاریب منا رہی ہے ۔ پھول بنی کے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر وی ایچ پی کے جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پروین توگاڑیہ یہاں پہنچنے والے تھے ۔ اس حساس ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضلع نظم و نسق میں کھنڈمال میں توگاڑیہ کے داخلہ پر پابندی عائد کی ہے ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے بی سنگھ نے کہا کہ ایس پی اور ضلع کلکٹر این تھرومول نائک نے کہا کہ وی ایچ پی کو جلسہ عام منعقد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔