پروگرام عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر کا آج ٹیلی کاسٹ

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) سیاست ٹی وی کا خصوصی پروگرام جناب عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر کل یعنی ہفتہ شام 7.30 بجے نشر کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان نے مسجد یکخانہ کی شہادت ، مساجد شہر و اطراف اکناف میں غیر آباد مساجد ، مسلم علاقوں کے سرکاری دفاتر دوسرے علاقوں میں منتقلی ، اردو میڈیم کے وسیع عریض اسکولس کی برخواستگی اور پرانے شہر کے نوجوانوں کی بے روزگاری اور ان کے حالات کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی ہے ۔ اس پروگرام میں مسلم مسائل اور حکومت کی عدم کارکردگی پر سوال اٹھائے گئے ہیں ۔اس پروگرام کو سیاست ٹی وی کے ناظرین اتوار 11.30 بجے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ فیس بک ، یو ٹیوب وغیرہ پر بھی جناب عامر علی خان کے ساتھ فکر و نظرپروگرام دیکھا جاسکتا ہے ۔