حیدرآباد 31 مئی (راست) اسوسی ایشن آف اُردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیرصدارت جناب محمد تمیزالدین احمد صدر اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پیر یکم جون 3 بجے دن اُردو مسکن میں پروگرام ’’جشن اُردو اور جشن تلنگانہ‘‘ منعقد ہوگا جس میں محفل غزل، محفل افسانہ، مشاعرہ اور لطیفہ گوئی منعقد ہوں گے۔ محترمہ خیرالنساء نظامت کریں گی۔ گلوکار جناب رکن الدین ساز پر غزلیات پیش کریں گے۔ جناب سلطان سبحانی، مجید بیدار، م ۔ ق ۔ سلیم، خیرالنساء ، سہیل عظیم افسانے پیش کریں گے۔