پرولیا (مغربی بنگال)۔ /22 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) 7 افر اد جن میں سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد اور دیگر دو ان کے رشتے دار ہیں ۔ جمعہ کی علی الصبح آتشزدگی کی ایک واردات میں جھلس کر خاکستر ہوگئے۔ 35 سالہ کالی پاڑا چودھری جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ تاہم اسے جلتے ہوئے گھر سے بچاکر باہر نکال لیا گیا تھا ۔ آگ پر 12.30 بجے شب سے ایک بجے شب کے درمیان قابو پالیا گیا ۔ وجوہات ہنوز نامعلوم ہے ۔