پرولیا میں سات افراد زندہ جلے

پرولیا 22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ضلع پرولیا میں جمعہ کی صبح ایک خیمے میں آگ لگ جانے سے اس میں سو رہے چار بچوں سمیت سات افراد زندہ جل گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کوسی پور بلاک کے مہادیوپور گاؤں میں آج صبح پلاسٹک اور تاڑ کے پتوں سے بنے خیمے میں آگ لگ جانے سے اس میں سو رہے سات افراد زندہ جل گئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں ۔ یہ کنبہ پتے کاٹ کر ، کھجور اور تاڑ چن کر اپنی زندگی گذارتا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع اور پولیس انتظامیہ کے سنیئر آفیسر موق پر پہنچ گئے ہیں ۔ فارنسک حکام کو واقعہ کے وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے بلایا گیاہے ۔