پروفیسر کودنڈارام کا شمس آباد ایرپورٹ پر استقبال

شمس آباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج دوپہر پولیٹیکل جے اے سی پروفیسر کودنڈارام کی دہلی سے آمد پر استقبال کیا گیا۔ کودنڈارام، سرینواس گوڑ، ناگم جناردھن ریڈی تینوں قائدین کا استقبال کرنے ہزاروں کی تعداد میں عوام پہنچے۔ مقامی پولیس اور ایرپورٹ اسٹاف عوام پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہے تھے۔ حج ٹرمنل کے اندرونی حصہ تک عوام پہنچ گئی تھی تب ہی انہیں پتہ چلا کہ ٹرمنل بلڈنگ پر آرہے ہیں۔ وہاں سے عوام ٹرمنل بلڈنگ کی جانب روانہ ہوئے۔ حج کے موقع پر ایرپورٹ اسٹاف، سی آئی ایس ایف عملہ کسی بھی شخص کو حج ٹرمنل کی گیٹ سے آگے آنے نہیں دیتے لیکن آج ہزاروں کی تعداد جمع ہوکر حج ٹرمنل بلڈنگ کے اندرونی احاطہ تک پہنچ گئے ۔