ممحیدرآباد 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پروفیسر کے مظفر علی شاہ میری پروفیسر و صدر شعبہ اردو اسکول برائے انسانیات یونیورسٹی آف حیدرآباد کو ڈاکٹر مولوی عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول ( آندھرا پردیش ِ) کا بانی وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش کے محکمہ اعلی تعلیم نے اس تقرر کو منظوری دی ہے جو چار سال کیلئے ہے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ پروفیسر مظفر علی نے ویمنا ضلع پریشد ہائی اسکول کدری اننت پور میں تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے تاریخ ‘ فلسفہ اور اردو سے گریجویشن کیا ۔ انہوں نے سری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی سے پوسٹ گریجویشن کیا اور 1989 میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی تھی ۔ وہ اردو شاعری ‘ کلاسیکی اردو ادب ‘ اردو ڈراما ‘ عصری نثر و شاعری و تنقید میں مہارت رکھتے ہیں۔